دفاع پاکستان اور جماعت احمدیہ
دفاع پاکستان کے متعلق حضرت امام جماعت احمدیہ کی راہنمائی وطن سے محبت ایک احمدی کے ایمان کا حصہ ہے ۔ اس محبت کے عملی اظہار کےلئے احمدی ہر موقع پر دفاع پاکستان میں صفِ اوّل میں رہے ہیں اور ان کے کارنامے تاریخ پاکستان کا سنہرا باب رہیں گے۔ دفاع پاکستان کے متعلق حضرت امام جماعت احمدیہ کی راہنمائی قیام پاکستان کے فورًا بعد 48-1947ء میں جماعت احمدیہ کے دوسرے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے…
قیام پاکستان اور جماعت احمدیہ
تحریک آزادی پاکستان اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لئےجماعت کی خدمات جماعت احمدیہ کے دوسرے امام اور خلیفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ؓ نے تحریک آزادی پاکستان کے دوران قدم قدم پر مسلمانوں کی نہ صرف علمی و نظری راہنمائی کی بلکہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن عملی کوششیں بھی کیں۔ مسلمانوں کے خلاف ہندو کانگریس کے پلیٹ فارم سے اٹھنے والی تحریکات شدھی، ترک موالات، خلافت اور ہجرتوغیرہ سے مسلمانان ہند کو بروقت آگاہ کیا…
باؤنڈری کمیشن کے حوالہ سے ایک اعتراض کا جواب
پس منظر باؤنڈری کمیشن جب آل انڈیا نیشنل کانگرس کو ہندوستان کی تقسیم ناگزیر نظر آنے لگی تو 8مارچ1947ء کو ان کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ آزادی کے وقت بنگال اور پنجاب کے صوبوں کو بھی تقسیم کیا جائے۔ ان صوبوں کے جو اضلاع پاکستان کا حصہ بننا چاہیں وہ پاکستان میں شامل ہوں اور جو بھارت کا حصہ بننا چاہیں وہ بھارت میں شامل ہوں اور وائسرائے نے قائد اعظم سے ملاقات میں اس بات کا…
جماعت احمدیہ کی مسلمانوں کے لئے خدمات (عمومی نوٹ)
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ سوال یہ ہے کہ نیکی اور خوبی کے میدان میں وہ کون سی چیز ہے جو جماعت احمدیہ نے دنیا کو نہیں دی؟ کسی قوم یا جماعت کی دولت تو اس کے افراد ہوتے ہیں جن کے مجموعہ سے جماعت بنتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کردہ اس جماعت کو ایسے نابغہ ٔ روزگار افراد عطا فرمائے جن کی تعداد اپنی کیفیت اور کمیت کے اعتبار سے دن بدن بڑھتی…
اعتراض: غیر احمدیو ں کے پیچھے نماز،ان کا جنازہ، اور ان کو رشتہ دینا
اعتراض:۔ احمدی دوسرے مسلمانوں کے پیچھے نہ نماز پڑھتے ہیں نہ ان کا جنازہ ادا کرتے ہیں نہ ان سے شادی بیاہ کا تعلق قائم کرتے ہیں۔ جواب:۔ جماعتِ احمدیہ اِس معاملہ میں ایک مظلوم جماعت ہے جس پر شروع ہی سے علماء حضرات نے فتاوٰی لگا رکھے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ ’’جو ہمیں کافر نہیں کہتا ہے ہم اسے ہر گز کافر نہیں کہتے لیکن جو ہمیں کافر کہتاہے اسے کافر نہ سمجھیں تو اس…
حضرت مسیح موعودؑ کا انکار کرنے والا کافر؟
کیا حضرت مسیح موعودؑ کا انکا ر کرنے والا کافر ہے؟ اعترض: ۔حضرت مسیح موعودؑ نے ان تما م مسلمانوں کے خلا ف جو آپ کا انکا ر کرتے ہیں کفر کا فتوی دیا ۔ حضرت مسیح موعودؑ کی جس تحریر کو سا منے رکھ کر یہ اعتراض کیا جا تا ہے۔وہ حسب ذیل ہے۔ ” خدا تعا لیٰ نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اُس نے مجھے قبول نہیں…
مسئلہ کفر و اسلام اور جماعت احمدیہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ میں کسی کلمہ گو کا نام کافر نہیں رکھتا جب تک وہ میری تکفیر اور تکذیب کرکے اپنے تئیں خود کافر نہ بنالیوے۔ سو اِس معاملہ میں ہمیشہ سے سبقت میرے مخالفوں کی طرف سے ہے کہ انہوں نے مجھ کو کافرکہا۔ میرے لئے فتویٰ طیار کیا۔ میں نے سبقت کرکے اُن کے لئے کوئی فتویٰ طیار نہیں کیا اور اس بات کا وہ خود اقرار کرسکتے ہیں کہ اگر میں اللہ تعالیٰ…
اعتراض: جماعت احمدیہ زکوٰۃ کو اہمیت نہیں دیتی
مالی قربانی کی برکات و اہمیت ازقرآن کریم اس حوالے سے یہ یاد رہے کہ مالی قربانی کی تلقین اور مالی قربانی کے نتیجہ میں ملنے والے فضائل وبرکات کا ذکر قرآن کریم میں بہت واضح رنگ میں موجود ہے ۔زکوۃ کا حکم ہے ۔اس کے علاوہ مال کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنے کا ذکر بھی ملتا ہے ۔ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا وَھَاجَرُواوَجَاھَدُوْا بِاَمْوَالِھِمْ وَاَنْفُسِھِمْ فِی سَبِیْلِ اللّٰہ (الانفال :73) وہ لوگ جو کہ ایمان لائے اور…
جماعت احمدیہ کے مالی نظام پر اعراضات: بنیادی جواب
بنیادی جواب اللہ تعالیٰ جب کسی الٰہی جماعت کی بنیاد رکھتا ہے تو اس جماعت کے ماننے والوں کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے ان سے کچھ قربانیوں کا تقاضا فرماتا ہے ، یا یوں سمجھ لیجئے کہ خدا تعالیٰ کے قرب اور اس کی رضا کو پانے کے لئے قربانی ایک لازمی شرط ہے ، اور یہ قربانی کیا ہے ؟ یہ اپنے اپنے وقت اور زمانے کےحالات پر منحصر ہوا کرتی ہے ۔ مثلاً آنحضرتﷺ کے زمانے…
اعتراض: قاضی محمد علی صاحب اور توہین کی سزا
اعتراض اٹھایا جاتا ہے کہ احمدی توہین رسالت کرنے والے کو قتل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ ایک احمدی قاضی محمد علی صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ قاضی محمد علی از تاریخ احمدیت ذیل میں اس واقعہ کی تفصیل تاریخ احمدیت جلد ششم سے پیش کی جارہی ہے۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ قاضی محمد علی صاحب نے قتل نہیں…