خلافت اور مجددیت – خلیفہ مجدد سے بڑا ہوتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 2011، حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کچھ عرصہ ہوا وقفِ نو کلاس میں ایک بچے نے سوال کیا کہ کیا آئندہ مجدد آ سکتے ہیں؟ اس سے مجھے خیال آیا کہ یہ سوال یا تو بعض گھروں میں پیدا ہوتا ہے کیونکہ بچوں کے ذہنوں میں اس طرح سوال نہیں اُٹھ سکتے۔ یا بعض وہ لوگ جو جماعت کے بچوں اور نوجوانوں میں بے چینی پیدا کرنا چاہتے ہیں…
مختصر سوانح: حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ
دور خلافتِ اُولیٰ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ(1841ء تا 1914) حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ (1841ء تا1914ء) کی ابتدائی زندگی: ’’حاجی الحرمین حضرت حافظ مولوی نورالدین صاحب خلیفۃ المسیح الاوّل1841ء میں پنجاب کے ایک قدیم شہر بھیرہ میں پیدا ہوئے۔ آپ رضی اللہ عنہ کے والد کا نام حافظ غلام رسول اور والدہ کا نام نور بخت تھا۔ 32ویں پشت میں آپ رضی اللہ عنہ کا شجرۂ نسب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملتا…
خلیفہ خدابناتا ہے
کسی قسم کاخلیفہ ہواس کابناناجنابِ الہٰی کاکام ہے۔آدم کوبنایاتواس نے،داودکوبنایاتواس نے۔ہم سب کوبنایاتواس نے۔پھرحضرت بنی کریم ﷺکے جانشینوں کوارشادہوتاہے۔ وَعَدَاَللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْامِنْکُمْ وَعَمِلُوْاالصّٰلِحٰتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّھُمْ فِیْ الْاَرْضِ کَمَااسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِھِمْ وَلَیُمَکِّنَنَّ لَھُمْ دِیْنَھُمْ الَّذِیْ ارْتَضٰی لَھُمْ وَلَیُبَدِّلَنَّھُمْ مِّنْ بَعْدِخَوْفِھِمْ اَمْناََ۔یَعْبُدُوْنَنِیْ لَایُشْرِکُوْنَ بِیْ شَیْئاََ۔وَمَنْ کَفَرَبَعَدَذٰلِکَ فَاُولٰئِکَ ھُمُ الفَاسِقُوْنَ۔ قرآن کریم سے یہ بات ثابت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی واسطہ سے کام کرواتاہے اورپھراسے اپنی طرف منسوب کرتاہے تواس میں خدائی قوتیں بھی داخل کردی جاتی ہیں تادنیاکویہ بات سمجھ…
خلافت کی اہمیت و برکات
کائنات کے چھوٹے سے ذرّہ ، ایٹم کو لیجئے یا بڑے سے بڑے کسی اور جسم کو، جس کا بھی سینہ چاک کریں وہاں ایک دھڑکتا ہوا دل، ایک مرکز پائیں گے جو اس ذرّہ یا اس جسم کی ہر حرکت اور سکون کا محور ہوگا ۔ اسی طرح عالم صغیر ہو یا عالم کبیر، ہر ایک عالم میں قدرت کا یہی قانون کارفرما نظر آ تا ہے ۔ عالم صغیر یعنی انسان کے تمام اعضاء اور اعصاب اور رگ…
لغت اور زبان عرب کے محاورہ کی رو سے خاتم النبیین کے معنی
امام راغب اصفہانی اپنی اعلیٰ ترین لغت قرآن” المفردات "میں لکھتے ہیں:۔ ’’الختم والطبع یقال علیٰ وجھین :مصدر ختمت وطبعت ، وھو تاثیر الشیٔ کنقش الخاتم والطابع ، والثانی الاثر الحاصل من النقش ، ویتجوز بذلک تارۃفی الاستیثاق من الشیٔ والمنع منہ اعتباراً بما یحصل من المنع بالختم علی الکتب والابواب نحو ختم اللہ علی قلوبھم ،وختم علیٰ سمعہ وقلبہ ، وتارۃً فی تحصیل اثر عن شیٔ اعتباراً بالنقش الحاصل وتارۃً یعتبرمنہ بلوغ الاٰخر، منہ قیل ختمت القراٰن ای انتھیت…
حدیث لا نبی بعدی کا حقیقی مفہوم
اعتراض: حدیث لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ (بخاری کتاب الانبیاء باب ما ذکر عن بنی اسرائیل جلد اول صفحہ۴۹۱ مطبوعہ میرٹھ) میں صاف ذکر ہے کہ آنحضور ﷺ کے بعد ہر طرح کی نبوت اب ختم ہوچکی ہے۔ الجواب نمبر 1: اس حدیث کی دوسری روایت یہ ہے : قَالَ عَلَیْہِ السَّلَامُ یَا عَلِیُّ اَمَا تَرْضٰی اَنْ تَکُوْنَ مِنِّیْ کَھَارُوْنَ مِنْ مُوْسٰی غَیْرَ اَنَّکَ لَسْتَ نَبِیًّا۔ (طبقات کبیر لابن سعد جلد۳ صفحہ ۲۵ بیروت ۱۹۵۷ء) یعنی آنحضرت ﷺ نے فرمایاتھاکہ اے علی!…
لا خلافة إلا عن مشورة – خلافت اور شوریٰ کا باہمی تعلّق
سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اﷲ تعالیٰ بنصرہِ العزیز فرماتے ہیں: ’’نظام خلافت کے بعد دوسرا اہم اور مقدس ادارہ جماعت میں شوریٰ کا ادارہ ہی ہے۔ اور جب خلیفہ وقت اس لئے بلا رہا ہو اور احباب جماعت بھی لوگوں کو اپنے میں سے منتخب کر کے اس لئے بھیج رہے ہوں کہ جاؤ اﷲ تعالیٰ کی تعلیم دنیا میں پھیلانے، احباب جماعت کی تربیت اور دوسرے مسائل حل کرنے اور خدمت انسانیت کرنے کے لئے خلیفہ وقت…
حضرت بانی سلسلہ احمدیّہؑ کی پاکیزہ زندگی
قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کے ماموروں کی جو سچی تاریخ پیش کی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے ماموروں کی صداقت کی ایک بہت بڑی دلیل دعویٰ سے پہلے ان کی پاک زندگی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں شرک اور دوسری بدیوں سے محفوظ رکھتا ہے اور وہ قوم کے اندر ایک نہایت اعلیٰ اخلاق سے بھر پور زندگی گزارتے ہیں اور قوم ان کے پاک کردار کی گواہی دینے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ دعویٰ…
حضرت بانیٔ سلسلۂ احمدیّہ اورمسلم مشاہیر
حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مرزا غلام احمد قادیانی نے ۱۸۸۲ء میں دعویٰ فرمایا کہ میں آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق دین حق اور قرآن کریم کو دنیا میں دوبارہ غالب کرنے کے لئے مامور کیا گیا ہوں۔اسی مقصد کی خاطر آپ نے ساری زندگی جدو جہد کی اور اس شان سے کی کہ آپ کے دعویٰ کو تسلیم نہ کرنے والوں نے بھی آپ کے شاندار کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا اور خدا کی تقدیر نے ان کے…
سیرت حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السّلام
احمد قادیانی علیہ السلام اور آپ کے خاندانی حالات احمد جوسلسلہ احمدیہ کے بانی تھے۔ آپ کا پورانام غلام احمد تھا اور آپؑ قادیان کے باشندے تھے جو بٹالہ ریلوے اسٹیشن سے گیارہ 11میل، امرتسرسے چوبیس24میل اور لاہور سے قریباً ستاون 57میل جانب مشرق پرایک قصبہ ہے۔ آپ قریباً1836ء یا 1837ء میں اِسی گاؤں میں مرزا غلام مرتضیٰ صاحب کے ہاں جمعہ کے دن پیدا ہوئے٭ اور آپ کی ولادت توام تھی یعنی آپ کے ساتھ ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی…