حضرت مرزا صاحب کے سامنے نامحرم عورتیں چلتی پھرتی رہتی تھیں،وغیرہ وغیرہ۔
جواب:۔ اس اعتراض کی بنیاد حضرت مسیح موعود ؑ یا حضور ؑ کے خلفاء کی کسی تحریر پر نہیں بلکہ زبانی راویات پر ہے۔ اور ظاہر ہے کہ حجت صرف حضرت مسیح موعود ؑ یا حضور ؑ کے خلفاء کی تحریرات ہیں۔ حضرت اقدس ؑ کی اپنی تحریرات کے برخلاف کوئی ڈائری یاکسی اور کا قول یا روایت ہر گز حجت نہیں۔ معترضین اس سلسلہ میں جس قدر روایات پیش کرتے ہیں وہ سب ایسی کتابوں کی ہیں جن کی…
کثرت پیشاب کا علاج
جواب:۔یہ تو’’بسااوقات‘‘ ’’بعض‘‘ مواقع کا ذکر ہے۔ ور نہ عام طور پر حضرت اقدس ؑ کو ۱۵،۲۰مرتبہ پیشاب آتا تھا۔ (حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۳۶۴ و نسیم دعوت صفحہ ۶۹ طبع اوّل) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے ساتھ ہی ذکر فرمایا ہے :۔ ’’وہ بیماری ذیابیطس ہے کہ ایک مدت سے دامنگیر ہے اور بسااوقات سو۱۰۰ سو۱۰۰ دفعہ رات کو یا دن کو پیشاب آتا ہے اور اس قدر کثرت پیشاب سے جس قدر عوارض…
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سفرِ آخرت وفات سے متعلق مخالفین کے اعتراضات کے جوابات اور احمدیوں کے صبر کا نمونہ
• اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ • (آل عمران:186) • دستِ عزرائیل میں مخفی ہے سب رازِ حیات موت کے پیالوں میں بٹتی ہے شرابِ زندگی • حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بارہ میں معاندین احمدیت جو کذب بیانی سے کام لیتے ہیں اور استہزاء اور ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں اس پر اگرچہ احمدیوں کے دل بہت رنجیدہ ہوتے ہیں مگر انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دکھ اور درد اللہ تعالیٰ…
’’مرزا صاحب ’’ابن مریم‘‘ کس طرح ہو گئے آپ کی والدہ کا نام تو چراغ بی بی تھا۔‘‘
بخاری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی حدیث ہے: مَا مِنْ مَوْلُوْدٍیُّؤلَدُ إِلَّا وَ الشَّيْطَانُ یَمَسُّہُ حِيْنَ يُؤلَدُ، فيستهلُّ صارخًا من مسِّ الشيطان ، ایَّاہ الَّا مريم وابنھا (بخاری کتاب التفسیر باب و إنی اعیذھابک۔۔۔ کتاب بدء الخلق باب قول اللّٰہ تعالیٰ و اذکر فی الکتاب مریم) کہ ہر چیز پیدا ہونے والے بچے کو بوقتِ ولادت شیطان مس کرتا ہے اور بچہ جب اسے مسِ شیطان ہوتا ہے تو وہ چیختا ہے، چلاتا ہے مگر مریم اور…
ایک اعتراض یہ اٹھایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیت الخلاء میں فوت ہوئے اس لئے وہ سچے نبی نہیں ہو سکتے۔
ایک اعتراض یہ اٹھایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیت الخلاء میں فوت ہوئے اس لئے وہ سچے نبی نہیں ہو سکتے۔ کس کی گواہی پر بیت الخلاء میں وفات پانے کا الزام لگایا جاتا ہے ؟؟ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔ یٰحَسْرَۃً عَلَی الْعِبَادِ مَا یَاْتِیْھِم مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا کَانُوْا بِہٖ یَسْتَھْزِءُوْنَ۔ ترجمہ :۔وائے حسرت بندوں پر !ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر و ہ اس سے ٹھٹھا کرنے لگتے ہیں۔…
پنڈت لیکھرام کی ہلاکت
ایک انذاری پیشگوئی کا ظہور:بانی اسلام حضرت محمد ﷺ کی کامل غلامی میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جب مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کا دعویٰ فرمایا تو سنت انبیاء کے مطابق آپؑ سے بھی عوام اور علماء کی طرف سے ان عظیم الشان دعاوی کی صداقت کے ثبوت مانگے گئے۔ تب گو آپؑ کے حق میں صحف مقدسہ اور بزرگان سلف کی تحریرات بطور دلیلِ صداقت موجود تھیں، پھر بھی آپؑ کو خدا تعالیٰ…
وفات مسیح اور بزرگان امت
سابقہ نبی کی آمد کی کتب سابقہ کا اجماع گذشتہ اکابر قابل مواخذہ نہیں ہوں گے امت محمدیہ کے مختلف ادوار کے متعدد بزرگان اور علماء وفات مسیح ناصری ؑکے قائل تھے خدا تعالیٰ کی قدیم سے یہ سنت جاری ہے کہ ہر وہ شخص جو دنیا میں آتا ہے ایک طبعی عمر پا کر وفات پا جاتا ہے۔ لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام وہ واحد وجود ہیں جن کی وفات کو بعض لوگوں نے متنازعہ بنا دیا ہے اور…
ختم نبوت کے بارہ میں احادیث نبویہ ﷺسے پیش کردہ غیراز جماعت کے دلائل اور ان کا رد
ختم نبوت کے بارہ میں احادیث نبویہ ﷺسے پیش کردہ غیراز جماعت کے دلائل اور ان کا رد لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ اعتراض نمبر 1 : حدیث لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ(بخاری کتاب الانبیاء باب ما ذکر عن بنی اسرائیل جلد اول صفحہ491 مطبوعہ میرٹھ) میں صاف ذکر ہے کہ آنحضور ﷺ کے بعد ہر طرح کی نبوت اب ختم ہوچکی ہے۔ جماعت احمدیہ کا بنیادی مؤقف جماعت احمدیہ کا یہ بنیادی مؤقف ہے کہ قرآن کریم اور احادیث نبویہ ﷺ بڑی وضاحت…
امکا ن نبوت ۔ قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں
قرآن کریم کے مختلف مقامات پربڑی وضاحت سے امت محمدیہ میں نبوت کے امکان کا ذکر ہوا ہے۔ ان میں سے چند آیات درج ذیل ہیں:۔ دلیل نمبر 1: اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔ وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فاُوْلٰئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْھِمْ مِنَ النَّبِیِیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّہَدَآءوَالصّٰلِحِیْنَ وَحَسُنَ اُوْلٰئِکَ رَفِیْقاً۔ (ا لنساء ۷۰) یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (محمد مصطفی ﷺ) کی اطاعت کریں پس وہ ان کے ساتھ شامل ہیں جن پر…
امکان نبوت از روئے احادیث
صحیح مسلم کی حدیث میں آنے والے مسیح کو چار دفعہ نبی اللہ کہا گیا :۔ رسول اللہ ﷺ نے امت محمدیہ کے مسیح موعود کو چار دفعہ تکرار کے ساتھ نبی اللہ قرار دیا ہے اور اس پر وحی نازل ہونے کا بھی ذکر فرمایا ہے ۔ رسول کریم ﷺ اس حدیث میں فرماتے ہیں:۔ ویحصر نبی اللہ عیسیٰ واصحابہٗ۔۔۔۔۔فیرغب نبی اللہ عیسیٰ واصحابہٗ ۔۔۔۔۔ثم یھبط نبی اللہ عیسیٰ واصحابہٗ ۔۔۔۔۔فیرغب نبی اللہ عیسیٰ واصحابہٗ الی اللہ (صحیح مسلم…