ثبوت وفات مسیح از سورۃالمآئدہ آیت 76
وَمَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلہِ الرُّسُلُ وَاُمُّہُ صِدِّیْقَۃٌ کَانَا یَاْکُلَانِ الطَّعَامَ (المآئدہ :76) ترجمہ: اور نہیں مسیح بن مریم مگر رسول۔ گذر چکے پہلے اس سے کئی رسول۔ اس کی ماں ایک پاک اور سچی عورت تھی۔ وہ دونوں ماں بیٹا کھانا کھایا کرتے تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ ’’یعنی مسیح صرف ایک رسول ہے اس سے پہلے نبی فوت ہوچکے ہیں اور ماں اس کی صدیقہ ہے جب وہ دونوں…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحج آیت 6
وَمِنْکُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰی وَمِنْکُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اَلٰٓی اَرْذَلِ الْعُمُرِلِکَیْلَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا (الحج: 6) ترجمہ: اور تم ہی میں سے وہ ہے جس کو وفات دے دی جاتی ہےاور تم ہی میں سے وہ بھی ہے جو ہوش و ہواس پہنچانے کی عمر تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ علم حاصل کرنے کے بعد کلیتہً علم سے عاری ہو جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ سُنّت اللہ دوہی طرح سے…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ آل عمران آیت 145
وَمَامُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ اَفَاِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلیٰ اَعْقَابِکُمْ۔ (اٰل عمران :145) ترجمہ : اور نہیں محمد ؐ مگر رسول۔ یقینًا فوت ہو گئے آپؐ سے پہلے تمام رسول ۔ کیا پس اگر وہ مر گئے یا قتل ہو گئے تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتےہیں: ’’وَمَامُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ اَفَاِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلیٰ اَعْقَابِکُمْ یعنی محمد صلی…
حدیث ’’اِتَّخَذُوا قُبُورَاَنبِیَاءِھِم مَسَاجِدَ‘‘ اور قبر مسیح
حدیث مبارکہ ہے: ’’لَعنَةُاللہ عَلَی الْیَھُودوَالنَّصَا ریٰ اِتَّخَذُوا قُبُورَاَنبِیَاءِ ھِم مَسَاجِدَ‘‘ (بخاری کتاب المغازی باب مرض النبی ﷺووفا تہ) ترجمہ: اللہ یہودو نصاری پر لعنت کرے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبور کو سجدہ گاہ بنالیا۔ اعتراض اٹھایا جاتا ہے کہ حدیث ، اللہ یہودو نصاری پر لعنت کرے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبور کو سجدہ گاہ بنالیا،سے بانی جماعت احمدیہ نے اپنے من گھڑت استدلال کرکے وفات مسیح ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ معترض…
معراج اور رفع حضرت عیسیٰ علیہ السّلام
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا جسمانی رفع ثابت کرنے کے لئے یہ دلیل دی جاتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی جسمانی طور پر معراج پر تشریف لے گئے تھے۔ چنانچہ کسی بھی انسان کا جسم سمیت آسمان پر جانا ممکن ہے۔ بنیادی جواب: اللہ تعالیٰ یقیناً ہر چیز پر قادر ہے ۔ وہ جو چاہے کرتا ہے مگر وہ اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے خلاف نہیں کرتا۔ قرآن کریم کی آیت کریمہ ہے کہ لَنْ تَجِدَ…
مسئلہ وفات مسیح کی اہمیت
مخالفین احمدیت اعتراض کرتے ہیں کہ وفات مسیح اہم مسئلہ نہیں۔ جماعت احمدیہ اپنے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی اقتداء میں قرآن مجید ، احادیث نبویہ اور عقلی مشاہدات کی بنیاد پر یہ عقیدہ رکھتی ہے کہ حضرت عیسیٰ سابقہ انبیاء کی طرح وفات پا چکے ہیں۔ وفات مسیح کا عقیدہ ایک فطری عقیدہ ہے جس کے ثابت کرنے کےلئے عمومی رنگ کے علاوہ کسی دلیل کی ضرورت نہیں لیکن اللہ تعالیٰ جو حکیم و خبیر…
کیا حضرت عیسیٰ قیامت کے قریب بطور نشان آسمان سے نازل ہوں گے؟ (سورة الزّخرف آیت 62)
اعتراض کیا جاتا ہے کہ سورۃ زخرف میں یہ آیت موجود ہے وَاِنَّہُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَۃِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِھَا یعنی وہ قیامت کے وجود پر نشان ہے سو تم باوجودموجود ہونے نشان کے قیامت کے بارے میں شک مت کرو۔نشان سے مراد حضرت عیسیٰ ہیں جو قیامت کے قریب نازل ہوں گے اور اس آیت سے اُن کانازل ہونا ثابت ہوتاہے۔ اس سوال کا ذکر کرنے کے بعد جواب دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’اماالجواب۔ ۔ظاہر ہے…
کیا امّت کا حیات مسیح پر اجتماع ہے؟
حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی روایت الطبقات الکبریٰ لابن سعد کی تیسری جلد میں حضرت علیؓ کی وفات کے حالات میں حضرت امام حسن ؓسے روایت کی گئی ہے کہ آپؓ نے فرمایا: ”اے لوگو! آج وہ شخص فوت ہوا ہے کہ اسکی بعض باتوں کو نہ پہلے پہنچے ہیں اور نہ بعد کو آنیوالے پہنچیں گے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے جنگ کے لئے بھیجتے تھے تو جبرائیل اسکے داہنے طرف ہو جاتے تھے اور…
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے ثبوت میں عقلی دلائل
جماعت احمدیہ اپنے بانی کی اقتداء میں یہ عقیدہ رکھتی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام وفات پا چکے ہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات قرآن و حدیث کے علاوہ عقلی دلائل سے بھی ثابت ہوتی ہے۔ بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’اَور کئی طریق سے اُن پرانے خیالات پر سخت سخت اعتراض عقل کے وارد ہوتے ہیں جن سے مَخلصی حاصل کرنے کی کوئی صورت نظر…
حضرت ابن عباس کا عقیدہ وفات مسیح
حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ آیت اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ۔۔۔ کا ترجمہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔ مُمِیْتُکَ ۔یعنی مُتَوَفِّیْکَ کا مطلب ہے میں تجھے موت دینے والا ہوں۔ (بخاری کتاب التفسیر سورۃ المائدہ باب مَاجَعَلَ اللہُ مِنْ بَحِیْرَۃ۔۔۔)