ثبوت وفات مسیح از سورۃ المآئدۃ آیت 118
وَکُنْتُ عَلَیْھِمْ شَھِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْھِمْ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ کُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْھِمْ (المائدہ :118) ترجمہ: اور تھا میں ان پر گواہ جب تک ان کے اندر رہا۔ پس جس وقت تو نے مجھے وفات دی تو پھر تو ہی ان کو دیکھنے والا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔ ’’فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ کُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْھِمْ یعنی جب تُو نے مجھے وفات د ی تو تُو ہی اُن پر نگہبان تھا۔ ہم پہلے ثابت کر آئے ہیں کہ…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ آل عمران آیت 56
یٰعِیْسٰی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَ رَافِعُکَ اِلَیَّ وَ مُطَھِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَ جَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَتِہ (اٰل عمران :56) ترجمہ: اے عیسٰی میں تجھے تیری طبعی موت سے وفات دوں گا۔ اور تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا اور تجھے پاک کروں گا ان لوگوں سے جنہو ں نے کفر کیا اور تیرے متبعین کو قیامت تک تیرے منکرین پر غالب رکھوں گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’یعنی اے عیسیٰ میں تجھے وفات…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ مریم آیت 32
وَاَوْصَانِیْ بِالصَّلٰوۃِ وَ الزَّکٰوۃِ مَا دُمْتُ حَیًّا (مریم :32) ترجمہ: حضرت عیسیٰ ؑ نے کہا ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے تاکیدی حکم دیا ہے کہ جب تک مَیں زندہ رہوں نماز پڑھتا رہوں اور زکوٰۃ ادا کرتا رہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ ’’دیکھنا چاہیئے کہ قرآن شریف میں یہ بھی آیت ہے جو حضرت مسیح کی زبان سے اللہ جلّ شانُہ’ فرماتا ہے وَاَوْصَانِیْ بِالصَّلٰوۃِ وَ الزَّکٰوۃِ مَا دُمْتُ حَیًّاوَ بَرًّا بِوَالِدَتِیْ یعنی حضرت مسیح فرماتے ہیں…
ثبوت وفات مسیح از سورۃالنسآء آیت 159
بَلْ رَّفَعَہُ اللّٰہُ اِلَیْہِ۔وَکَانَ اللّٰہُ عَزِیْزًا حَکِیْمًا (النسآء:159) ترجمہ :۔بلکہ اللہ نے اپنی طرف اس کا رفع کر لیا اور یقیناً اللہ کامل غلبہ والا(اور)بہت حکمت والا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’یعنی مسیح ابن مریم مقتول اورمصلوب ہو کر مردود اور ملعون لوگوں کی موت سے نہیں مرا۔ جیساکہ عیسائیوں اور یہودیوں کا خیال ہے۔ بلکہ خدائے تعالیٰ نے عزت کے ساتھ اس کو اپنی طرف اٹھا لیا۔جاننا چاہیئے کہ اس جگہ رفع سے مراد وہ…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ البقرۃ آیت 135
تِلْکَ اُمَّۃٌ قَدْ خَلَتْ۔ لَھَا مَا کَسَبَتْ وَلَکُمْ مَّا کَسَبْتُمْ وَلَا تُسْئَلُوْنَ عَمَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔ (البقرۃ:135) ترجمہ :۔یہ ایک امت تھی جو گزر چکی ۔ اس کے لئے تھا جو اس نے کمایا اور تمہارے لئے ہے جو تم کماتے ہو اور تم اس کے متعلق نہیں پوچھے جاؤ گے جو وہ کیا کرتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’یعنی اس وقت سے جتنے پیغمبر پہلے ہوئے ہیں یہ ایک گروہ تھا جو فوت ہوگیا۔ اُن کے…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ الروم آیت 55
اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضُعْفًا وَّ شَیْبَۃً (الروم:55) ترجمہ : اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ایک ضعف (کی حالت)سے پیدا کیا ۔ پھر ضعف کے بعد قوت بنائی۔پھر قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا بنا دئیے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ ’’یعنی خدا وہ خدا ہے جس نے تمہیں ضعف سے پیداکیا پھر ضعف کے بعد قوت دے دی۔ پھر قوت کے بعد ضعف…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ یونس آیت 25
اِنَّمَا مَثَلُ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا کَمَآءٍ اَنْزَلْنَاہُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِہٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ مِمَّا یَاْکُلُ النَّاسُ وَالْاَنْعَامُ (یونس:25) ترجمہ :۔یقیناً دنیا کی زندگی کی مثال تو اس پانی کی طرح ہے جسے ہم نے آسمان سے اتاراتو اس میں زمین کی روئیدگی گھل مل گئی جس میں سے انسان بھی کھاتے ہیں اور مویشی بھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’یعنی اس زندگی دنیا کی مثال یہ ہے کہ جیسے اس پانی کی مثال ہے جس کو ہم آسمان…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ الانبیاء آیت 9
وَمَا جَعَلْنَا ھُمْ جَسَدًا لَّایَاْکُلُوْنَ الطَّعَامَ وَمَا کَانُوْا خَالِدِیْنَ۔ (الانبیاء:9) ترجمہ :اور ہم نے انہیں ایسا جسم نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اوروہ ہمیشہ رہنے والے نہیں تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فر ماتے ہیں:۔ وَمَا جَعَلْنَا ھُمْ جَسَدًا لَّایَاْکُلُوْنَ الطَّعَامَ۔ اس آیت کا پہلی آیت کے ساتھ ابھی بیان ہوچکا ہے اور درحقیقت یہی اکیلی آیت کافی طور پر مسیح کی موت پر دلالت کررہی ہے کیونکہ جبکہ کوئی جسم خاکی بغیر طعام…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ مریم آیت 34
وَالسَّلَامُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَیَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا (مریم:34) ترجمہ :اور سلامتی ہے مجھ پر جس دن مجھے جنم دیا گیا اور جس دن میں مروں گااور جس دن میں زندہ کر کے مبعوث کیا جاؤں گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ ’’اس آیت میں واقعات عظیمہ جو حضرت مسیح کے وجود کے متعلق تھے۔ صرف تین بیان کئے گئے ہیں۔حالانکہ اگر رفع اور نزول واقعات صحیحہ میں سے ہیں تو ان کا بیان بھی ضروری…
ثبوت وفات مسیح از سورۃ النساء آیت 160
وَاِنْ مِّنْ اَھْلِ الْکِتَابِ اِلَّا لَیُؤْمِنَنَّ بِہٖ قَبْلَ مَوْتِہٖ (النساء:160) ترجمہ :۔اور اہل کتاب میں سے کوئی (فریق)نہیں مگراس کی موت سے پہلے یقیناً اس پر ایمان لے آئے گا حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں: ’’سوال۔ قرآن شریف کی آیت مندرجہ ذیل مسیح ابن مریم کی زندگی پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے وَ اِنْ مِّنْ اَھْلِ الْکِتَابِ اِلَّا لَیُؤْمِنَنَّ بِہٖ قَبْلَ مَوْتِہٖ کیونکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ مسیح کی موت سے پہلے…