قرآن کریم میں حضرت مسیح موعودؑ کا نام ابن مریم؟
حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں ’’ اگر قرآن نے میرا نام ابن مریم نہیں رکھا تو میں جھوٹا ہوں ‘‘۔(تحفۃ الندوہ۔رخ جلد19ص98) اس پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ قرآن کریم نے کہیں آپؑ کا نام ابن مریم نہیں رکھا۔ اس کا جواب حضرت مسیح موعود ؑ کے الفاظ میں پیش ہے ۔ آپؑ نے متعدد جگہ اس بات کا جواب بیان فرمایا ہے۔ ان میں سے چند اقتباسات پیش ہیں ۔آپؑ فرماتے ہیں :۔ ’’کتاب براہین احمدیہ میں اول خدا…
اگر مزید مثیل مسیح آ سکتے ہیں تو ’’موعود‘‘ کون قرار پائے گا؟
عتراض اٹھایا جاتا ہے کہ یہ جو بیان کیا گیاہے کہ ممکن ہے کہ اور مثیل مسیح بھی آویں تو کیا اُن میں سے موعود ایک ہی ہے جو مرزا صاحب ہیں یا سب موعود ہوں گے اور کن کن کو سچا موعود تسلیم کرنا ضروری ہے؟ معترضہ حوالہ حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں :۔ ’’ میں نے صرف مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور میرا یہ بھی دعویٰ نہیں کہ صرف مثیل ہونا میرے پر ہی…
’’خاتم الخلفاء‘‘ کا ذکر قرآن پاک میں
حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں :۔ ’’پس قرآن شریف میں جس کا نام خاتم الخلفاء رکھا گیا ہے اسی کا نام احادیث میں مسیح موعود رکھا گیا ہے اور اسی طرح سے دونوں ناموں کے بارے میں جتنی پیشگوئیاں ہیں وہ ہمارے ہی متعلق ہیں‘‘۔ )ملفوظات جلد 5 صفحہ 554( اس بات پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ یہ بات قرآن میں کہیں نہیں لکھی۔ حضرت مسیح موعودؑنے سورۃ النور کی آیت سے خاتم الخلفاء کا ثبوت دیا ہے…
حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کا اپنی پہلی بیوی اور ایک بیٹے سے قطع تعلّق کرنا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ آپؑ نے ادھیڑ عمر میں اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی کرلی اور اپنی پہلی اولاد کو جائیداد سے بھی بے دخل کردیا جوکہ نبی کریمﷺ کے فیصلہ خَیْرُ کُمْ خَیْرُکُمْ لِاَھْلِہٖ وَ اَنَا خَیْرُ کُمْ لِاَھْلِیْ یعنی تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے بہترین ہے کے خلاف ہے۔کیا ایک نبی کے یہ شایان شان ہے؟ طلاق دینے کی وجہ دین…
مسیح موعود کے آنے کا ذکر قرآن میں نہیں؟
بعض لوگوں کی طرف سے یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ مسیح موعود کے آنے کا ذکر قرآن میں کہیں نہیں ہے ۔ اس لئے مسیح موعود کے آنے کا عقیدہ باطل ہے ۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”اور یہ کہنا کہ قرآن شریف میں مسیح موعود کا کہیں ذکر نہیں یہ سراسر غلطی ہے کیونکہ جس حالت میں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بڑا فتنہ عیسیٰ پرستی کا فتنہ ٹھیرایا ہے اور اُس کے…
ہسٹیریا کا اعتراض
“سیرت المہدی “کے ایک حوالہ سے اعتراض اٹھایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہلیہ کہتی ہیں پچیس سال سے ہسٹیریا اور مرگی کا مرض آپؑ کو لاحق تھا اور مرگی کے دورے بھی پڑتے تھے ۔اعتراض کیا جاتا ہے کہ اس بیماری کے مریض نبی نہیں ہو سکتے۔ ہسٹیریا کے اعتراض کا عمومی جواب مخالفین کا ازل سے یہ شیوہ رہا ہے کہ پوری تحریر میں سے ایک بات لے لیتے ہیں اور اس پر اعتراض…
’’دو زرد چادروں‘‘ سے مراد بیماریاں لینا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ آپ بہت سی بیماریوں میں مبتلا تھے۔جب آپؑ پریہ اعتراض ہوا تو اپنے آپ پر” دو زرد چادروں میں مسیح موعود کے نزول “والی حدیث چسپاں کرلی اور اس کی اپنی طرف سے تاویل کرکے دو زرد چادروں سے دو بیما ریاں مراد لے لیں۔ زرد چادر سے مراد بیماری لینا تعبیر کرنے والوں کے نزدیک مسلم ہے حضرت اقدس مسیح موعود ؑ اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرما…
حضرت بانی جماعت احمدیہؑ نے ابتداء میں اپنی طرف نبی کا لفظ منسوب کیوں نہیں کیا؟
ایک اعتراض یہ اٹھایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں جب شروع دعویٰ سے نبیوں کی تمام شرائط پائی جاتی تھیں تو آپ انکار کیوں کرتے رہے۔ اور بعد میں انہی شرائط پر نبوت کا دعویٰ بھی کیا توبعد میں وہ کونسی باتیں پیدا ہو گئیں جن کی بناء پر نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔ جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے الفاظ میں جواب ”سو اس کا…
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اور مسیح ومہدی موعود کی علامات
آنے والے مسیح موعود کے آنے کے بارہ میں بعض علامات احادیث میں بیان ہوئی ہیں۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود ومہدی معہود علیہ السلام پر یہ علامات کیسے پوری ہوئیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے، حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ جو جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ تھے، فرماتے ہیں: “مسیح کیلئے جو نشان آپ لوگوں نے مقرر کئے ہیں وہ زیادہ تر یہی مشہورہیں ۔ دو زرد چادروں کے ساتھ اترے گا۔…
پیر مہر علی گولڑوی اور مقابلہ تفسیر نویسی
اعتراض اٹھایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تفسیر نویسی کا چیلنج دیا۔ جب پیر مہر علی شاہ گولڑوی مقابلہ میں آئے تو آپؑ نے گویا مقابلہ سے راہ ِ فرار اختیار کی۔ پس منظر 1896ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب “انجام آتھم”میں جن سجادہ نشینوں کو دعوت ِ مباہلہ دی تھی ان میں پیر مہر علی شاہ گولڑوی کا نام بھی تھا۔کچھ عرصہ بعد پیر صاحب میدان ِ مخالفت میں آگئے اور…