اعتراض: مرزا صاحب کو الہام ہوا کہ پانچواں لڑکا ہوگا لیکن نہ ہوا
ایک اعتراض مخالفین کی طرف سے یہ کیا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ؑ کو الہام ہوا کہ پانچواں لڑکا ہوگا لیکن وہ پورا نہیں ہوا۔ معترضہ الہام کے بعد دوسرا الہام ہوا جس کا مطلب تھا اب کوئی نرینہ اولاد نہیں ہوگی معترضہ تحریر حسب ذیل ہے:۔ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَھَبَ لِیْ عَلَی الْکِبَرِ اَرْبَعَۃً مِنَ الْبَنِیْنَ وَ اَنْجَزَ وَعْدَہُ مِنَ الْاِحْسَانِ بَشَّرَنِیْ بِخامِسٍ فِیْ حِیْنٍ مِّنَ الْاَحْیَانِ ‘‘ (مواھب الرحمان۔روحانی خزائن جلد 19ص360) ترجمہ :۔ تمام تعریف…
اعتراض: مرزا صاحب کی پیشگوئی کہ “ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں“ پوری نہ ہوئی
اعتراض کیا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ “ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں “۔ جبکہ آپکی وفات لاہور میں ہوئی۔ حضرت مسیح موعودؑ کی اس الہام”ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں “کی بیان فرمودہ تشریح سب سے پہلی یہ بات سمجھنی چاہیے کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے ۔پس اس کے ظاہری معنے لینا درست نہیں ۔ چنانچہ ذیل میں مکمل حوالہ پیش…
اعتراض: میرعباس علی صاحب لدھیانوی بعد میں مرزا صاحب کے دشمن بن گئے حالانکہ ان کے بارہ میں مرزا صاحب کو الہام ہوا تھا اَصْلُھَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُھَا فِی السَّمَاءِ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میرعباس علی صاحب لدھیانوی کا ذکر بالخیراپنی کتاب ”ازالہ اوہام“ میں بیعت کرنے والوں کی جماعت میں کیا۔بعد میں وہ بعض موسوسین کے وسوسہ اندازی سے سخت لغزش میں آگئے بلکہ جماعت اعداء میں داخل ہوگئے حالانکہ ان کے متعلق، جب وہ مخلصین کی جماعت میں شامل تھے ،حضرت مسیح موعودؑ کو الہام ہوا تھا کہ اَصْلُھَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُھَا فِی السَّمَاءِ۔ اس میں تصریح نہیں ہے کہ وہ باعتبار اپنی اصل فطرت کے…
اعتراض: مرزا صاحب کے ایک صاحبزادے پیشگوئی کے بر خلاف جلد فوت ہو گئی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے ضمن میں ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ آپؑ نے اپنے ایک صاحبزادے کی نسبت الہام سے خبر دی تھی کہ یہ باکمال ہوگا حالانکہ وہ صرف چند مہینہ زندہ رہ کر فوت ہو گئے۔ یہ کہیں نہیں لکھا کہ حضرت مسیح موعود ؑ کے جو صاحبزادے فوت ہوئے وہی موعودہ باکمال وجود تھے جس پیشگوئی پر اعتراض کیا گیا ہے اس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی…
اعتراض: پیشگوئی محمدی بیگم پوری نہ ہوئی
محمدی بیگم سے متعلق پیشگوئی کا پس منظر اس پیشگوئی کا سبب محمدی بیگم کے والد مرزا احمد بیگ اور ان کے دوسرے رشتہ دار تھے۔ یہ لوگ چچا کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بھی رشتہ دار تھے ۔ان کی حالت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’ آئینہ کمالاتِ اسلام‘‘ میں یوں بیان فرماتے ہیں ترجمہ :۔ ’’ خدا تعاالیٰ نے میرے چچیرے بھائیوں اور دوسرے رشتہ داروں( احمد بیگ وغیرہ) کو ملحدانہ…
اعتراض: پادری عبد اللہ آتھم کے بارہ میں پیشگوئی پوری نہ ہوئی
مخالفین اعتراض اٹھاتے ہیں کہ پادری عبد اللہ آتھم کی نسبت جو پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی وہ پوری نہیں ہوئی۔ جواب از حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اس سوال کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں پیش ہے ۔ آپ فرماتے ہیں:۔ ’’آتھم کی موت ایک بڑا نشان تھا جو پیشگوئی کے مطابق ظہور میں آیا۔ بارا ں برس پہلے براہین احمدیہ میں بھی اس کی طرف اشارہ کیا گیا تھا…
اعتراض: مرزا صاحب کی پیشگوئی کے برعکس قادیان میں طاعون آئی
ایک اعتراض یہ اٹھایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ؑ نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ قادیان میں طاعون نہیں آئے گی۔اس کے برعکس طاعون آئی ۔ حضورؑ نے فرمایا کہ قادیان میں کبھی ویران کردینے والی طاعون نہیں پڑے گی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ عبارت جس پر اعتراض کیا جاتا ہے درج ذیل ہے ۔ فرمایا :۔ ”خدا قادیان کو طاعون کی تباہی سے محفوظ رکھے گا تاکہ تم سمجھو کہ قادیان اسی لئے محفوظ…
اعتراض: مرزا صاحب نے اُخْطِئُ وَ اُصِیْبُ کہہ کر خدا تعالیٰ کی توہین کی ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام اُخْطِئُ وَ اُصِیْبُ پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ آپ نے خدا تعالیٰ کی توہین کی ہے کہ خدا خطا کرتا ہے اور کبھی پالیتا ہے حضرت مسیح موعود ؑ کی بیان فرمودہ تشریح الہام اُخْطِئُ وَ اُصِیْبُ کا مفہوم بیان کرتے ہوئے فرمایا :۔ ” اس وحی الٰہی کے ظاہری الفاظ یہ معنے رکھتے ہیں کہ مَیں خطا بھی کرونگا اور صواب بھی یعنی جو مَیں چاہوں گا کبھی کروں گا اور کبھی نہیں…
عتراض: مرزا صاحب نے اُفْطِرُ وَ اَصُوْمُ کہہ کر خدا تعالیٰ کی توہین کی ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام اُفْطِرُ وَ اَصُوْمُ پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ آپ نے خدا تعالیٰ کی توہین کی ہے کہ خدا روزہ کھولتا اور روزہ رکھتا ہے حضرت مسیح موعود ؑ کی بیان فرمودہ تشریح اس الہام اُفْطِرُ وَ اَصُوْمُ کا وہی ترجمہ و مفہوم درست ہو گا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود بیان فرمایا ہے ۔چنانچہ کتاب حقیقۃ الوحی میں جہاں آپؑ نے اپنا یہ الہام بیان کیا ہے اسی صفحے پر اس کی…
اعتراض: مرزا صاحب کا کہنا کہ قرآن و حدیث میں طاعون کی پیشگوئی ہے، خلاف واقعہ ہے
حضرت مسیح موعودعلیہ السلام نے لکھا ہے کہ قرآن و حدیث میں طاعون کی پیشگوئی ہے۔ اس پر اعتراض ہوتا ہے کہ ایسی کوئی پیشگوئی قرآن و حدیث میں نہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کا حوالہ بیان فرمایا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود قرآن کریم کا حوالہ بیان فرمایا ہے جہاں طاعون کا ذکر ہے ۔آپؑ فرماتے ہیں:۔ ”خدا تعالیٰ کی کتابوں میں تصریح سے بیان کیا گیا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ…