اعتراض: سلف صالحین کے نزدیک خلافت علی منھاج نبوت سے مراد سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کا دور ہے۔
سلف صالحین نے ظلم و جبر کی بادشاہت کے بعد خلافت علی منھاج نبوت سے سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کا دور مراد لیا ہے۔
حدیث جس میں خلافت کا ذکر ہے
اعتراض:۔ سلف صالحین نے ظلم و جبر کی بادشاہت کے بعد خلافت علی منھاج نبوت سے سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کا دور مراد لیا ہے۔
حدیث:آنحضرت ﷺ نے فرمایا :۔ تم میں نبوت رہے گی جب تک اللہ چاہے گا کہ رہے۔ پھر اللہ اسے اٹھا لے گا جب چاہے گا۔ پھر خلافت علی منھاج النبوۃ قائم ہوگی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ اسے اٹھا لے گا جب چاہے گا۔ پھر ایک ضرررساں حکومت قائم ہوگی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر جب اللہ چاہے گا اسے اٹھا لے گا۔پھر نہایت جابر اور ظالم بادشاہت قائم ہوگی اور جب تک اللہ چاہے گا قائم رہے گی۔ پھر جب اللہ چاہے گا تو اسے اٹھا لے گا۔پھر خلافت علی منھاج النبوت قائم ہوگی۔ پھر آپ ؐ خاموش ہوگئے۔
(مسنداحمد 273/4)
اس بات کے دلائل کہ یہ حدیث آخرین کے دور میں خلافت کے قیام کی طرف اشارہ کرتی ہے
یہ حدیث واضح طور پر امت میں آخرین کے دور میں خلافت کے قیام کی طرف راہنمائی کرتی ہے کہ ظلم و بربریت کے سخت ادوار کے بعد خدا تعالیٰ اس امت پر کرم کرتے ہوئے دوبارہ خلافت علی منھاج النبوۃ قائم کردے گا۔
٭ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے بارے میں یہ پیشگوئی پوری ہونے کے استدلال سے ثابت ہوتا ہے کہ معترض اس حدیث کی صحت سے متفق ہیں۔ جہاں تک کسی آدمی کے اس حدیث کو عمر بن عبدالعزیزؒ پر چسپاں کرنے کا تعلق ہے تو یہ اُن کا ذوقی استدلال تھا۔
حقیقت میں یہ حدیث ان پر چسپاں نہیں ہوتی اس لئے کہ:.
(i)آنحضور ؐ نے ظلم و بربریت کے جن ادوار کا ذکر فرمایا وہ ادوار بعد میں آئے۔ اس سے قبل تو محض اس کی پرچھائیاں تھیں۔
(ii) آنحضور ؐ نے یہ فرمایا تھا کہ پھر خلافۃ علی منھاج النبوۃ ہوگی۔ ان عمر بن عبدالعزیز ؒ سے قبل کون نبی تھا جن کے وہ خلیفہ تھے؟ یہ حدیث خلافت کو نبوت کے ساتھ لازم و ملزوم کرتی ہے کیونکہ خلافت علی منھاج النبوۃ وہی خلافت ہوگی جس کی بنیاد نبوت پر ہو۔
(iii) کیا کسی نبی کے بغیر بھی خلافت جاری ہوجایا کرتی ہے؟
اگر ہو سکتی تو شاید مولوی صاحبان بھی کر لیتے۔ حقیقت یہ ہے کہ خلافت کا قیام نبوت کی سرزمین کے علاوہ ممکن ہی نہیں۔
(iv) کیا حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دوچارسالہ دورِ حکومت کی طرف ہی حضورؐنے اشارہ فرمایا تھا؟
خلافت احمدیہ دائمی خلافت ہے
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یوم خلافت 27 مئی 2005ءکو خطبہ ج…