اعتراض: مرزا صاحب کا کہنا کہ مکھی مرنے کے بعد زندہ ہوسکتی ہے، سائنس کے خلاف ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مکھی کے زندہ ہونے کے بارے میں ایک تحریر پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ یہ بات سائنس اور عقل کے خلاف ہے ۔
سائنسی طور پر یہ بات ثابت شدہ ہے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مندرجہ ذیل اقتباس پر اعتراض کیا جاتا ہے ۔آپؑ فرماتے ہیں:۔
’’مکھی اور دوسرے بعض جانوروں میں یہ خاصیت ہے کہ اگر ایسے طور پر مر جائیں کہ ان کے اعضاء میں کچھ زیادہ تفرّق اتصال واقع نہ ہوا ہو اور اعضااپنی اصلی ہئیت اور وضع پر سلامت رہیں اور متعفن ہونے بھی نہ پاویں بلکہ ابھی تازہ ہی ہوں اور موت پر دو تین گھنٹہ سے زیادہ عرصہ نہ گذرا ہو جیسے پانی میں مری ہوئی مکھیاں ہوتی ہیں تو اس صورت میں اگر نمک باریک پیس کر اس مکھی وغیرہ کو اس کے نیچے دبایا جاوے اور پھر اسی قدر خاکستر بھی اس پر ڈالی جاوے تو وہ مکھی زندہ ہو کر اڑ جاتی ہے ۔‘‘
(براہین احمدیہ ۔ حصہ چہارم۔ روحانی خزائن جلد اول صفحہ 552تا554)
جواب :۔ یہ معترض کی کم علمی اور جہالت ہے کہ اس پر اعتراض کر رہا ہے ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو بات فرما رہے ہیں وہ سو فیصد صحیح ہے ۔ انٹرنیٹ پر اگر how to revive a drowned flyلکھ کر سرچ کیا جائے تو باقاعدہ تجربہ کر کے لوگوں نے یہ بات ثابت کی ہے کہ اس طرح سے مکھی دوبارہ revive ہوجاتی ہے ۔
دراصل مکھی اور بعض دوسرے حشرات الارض میں سانس لینے کے لئے ان کے جسم پر tubesپائی جاتی ہیں جنہیں spiraclesکہا جاتا ہے ۔ ہوتا یوں ہے کہ مکھی کے پانی میں ڈوبنے سے پانی ان tubesمیں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے oxygenاسکے جسم تک نہیں پہنچ پاتی اور جسم کے ایک قدرتی دفاعی نظام کے باعث وہ ایک طرح کے shockمیں چلی جاتی ہے ۔اور معلوم یوں ہوتا ہے گویا کہ وہ مر گئی ہے جبکہ مرتی نہیں۔ اس حالت میں وہ کافی دیر تک زندہ رہ سکتی ہے کیونکہ مکھی سمیت بہت سے حشرات الارض میں اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ وہ لمبے عرصے تک بغیر آکسیجن کے زندہ رہ سکتے ہیں۔ جب اس پر نمک ڈالا جاتا ہے تونمک ان tubesمیں سے پانی جذب کر لیتا ہے کیونکہ پانی جذب کرنا نمک کی خاصیت ہے۔اور مکھی دوبارہ ہوش میں آجاتی ہے ۔ لوگوں نے تجربہ کر کے بآسانی اس بات کو ثابت کر دیا ہے ۔ درج ذیل میں یو ٹیوب کے لنکس دئیے جا رہے ہیں جن میں لوگوں نے یہ تجربہ کر کے دکھایا ہے ۔
حضرت بانی جماعت احمدیہ کی دعوت مقابلہ تفسیر نویسی اور پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کی اصل واقعاتی حقیقت
قارئین کرام!آجکل سوشل میڈیا پر احمدیوں کے خلاف اشتعال انگیزمنفی مہم میں الزام تراشیوں کا ا…