اعتراض: احمدی پیسے لے کر جنّت بیچتے ہیں (بہشتی مقبرہ)

ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ احمدی پیسے لے کرجنت کا وعدہ دیتے ہیں جس کے لئے انہوں نے ایک قبرستان ، بہشتی مقبرہ ،کے نام سے بنایا ہوا ہے ۔

جواب

 حضرت مسیح موعودعلیہ السلام نے اس قبرستان میں تدفین کے لئے جو شرائط مقررفرمائیں اُن میں سے چند ایک بنیادی شرائط یہ ہیں:۔

٭’’اس قبرستان میں دفن ہونے والا متقی ہو اور محرمات سے پرہیز کرتااور کوئی شرک اور بدعت کا کام نہ کرتا ہو۔ ‘‘

٭ ’’ تمام جماعت میں سے اس قبرستان میں وہی مدفون ہوگاجو وصیت کرے جو اس کی موت کے بعد دسواں حصہ اس کے تمام ترکہ کا حسبِ ہدایت اس سلسلہ کے اشاعتِ اسلام اور تبلیغِ احکامِ قرآن میں خرچ ہوگااور ہر ایک صادق کاملُ الایمان کو اختیار ہوگا کہ اپنی وصیت میں اس سے بھی زیادہ لکھ دے لیکن اس سے کم نہیں ہوگا۔

٭  ’’ ہر ایک صالح جو اس کی کوئی بھی جائیدادبھی نہیں اور کوئی مالی خدمت نہیں کر سکتا۔ اگر یہ ثابت ہوکہ وہ دین کے لئے اپنی زندگی وقف رکھتا تھا اورصالح تھا تو وہ اس قبرستان میں دفن ہوسکتا ہے ۔

٭ یاد رہے کہ صرف یہ کافی نہ ہوگا کہ جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کا دسواں حصہ دیا جاوے بلکہ ضروری ہوگا کہ ایسا وصیت کرنے والا ۔ جہاں تک اس کے لئے ممکن ہے پابندِ احکامِ اسلام ہو اور تقویٰ اور طہار ت کے امور میں کوشش کرنے والا ہو اور مسلمان خدا کو ایک جاننے والا ، اور اس کے رسول  ؐ پر سچا ایمان لانے والالو تو نیز حقوقِ عباد غصب کرنے والا نہ ہو۔

(رسالہ الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20صفحہ219تا227)

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں کہ

’’ کوئی یہ خیال نہ کرے کہ صرف اس قبرستان میں داخل ہونے سے کوئی بہشتی کیونکر ہو سکتا ہے کیونکہ یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ زمین کسی کو بہشتی کردے گی۔ بلکہ خدا کے کلام کا یہ مطلب ہے کہ صرف بہشتی ہی اس میں دفن کیا جائے گا۔ ‘‘

(رسالہ الوصیت روحانی خزائن جلد 20صفحہ321)

  آپ نے فرمایا

’’ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا اس میں برکت دے اور اسی کو بہشتی مقبرہ بنادے۔ اور یہ اس جماعت کے پاک دل لوگوں کی خوابگاہ ہو جنہوں نے درحقیقت دین کو دنیا پر مقدم کر لیا۔ اوردنیا کی محبت چھوڑ دی اور خدا تعالیٰ کے لئے ہوگئے۔ اور پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کرلی اور رسول اللہ  ﷺ کے اصحاب ؓ کی طرح وفاداری اور صد ق کا نمونہ دکھلایا۔ آمین یا رب العالمین ‘‘

   (رسالہ الوصیت ، روحانی خزائن جلد20صفحہ316)

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

جماعت احمدیہ پر لگائے جانے والے تحریف قرآن کے الزام پر ایک طائرانہ نظر

پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف فتنہ انگیزی کو ہوا دینے کے لیے کئی طرح کے اعتراضات کو بنی…