اعتراض: مرزا صاحب نے حضرت عیسیٰ کی توہین کی ہے
حضرت مسیح موعودؑ کی اس تحریر پر حضرت عیسیٰ کی توہین کا الزام لگایا جاتا ہے :’’جس حالت میں برسات کے دنوں میں ہزارہاکیڑے مکوڑے خود بخود پیدا ہوجاتے ہیں تو پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اس پیدائش سے کوئی بزرگی ان کی ثابت نہیں ہوتی، بلکہ بغیر باپ کے پیدا ہونا بعض قوی سے محروم ہونے پر دلالت کرتاہے۔‘‘(چشمہ مسیحی۔ روحانی خزائن ج 20 ص356)
حضرت عیسیٰ ؑ کی الوہیت کا رد کیا گیا ہے
جواب:۔
حضرت مسیح موعودؑ کی مکمل تحریر پیش ہے:۔
غرض اس جگہ ایک معترض کا حق ہے کہ وہ یہ گمان کرے کہ اس نکاح کی یہی وجہ تھی کہ قوم کے بزرگوں کو مریم کی نسبت ناجائز حمل کا شبہ پیدا ہوگیا تھا۔ اگرچہ ہم قرآن شریف کی تعلیم کے رُو سے یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ حمل محض خدا کی قدرت سے تھا تا خدا تعالیٰ یہودیوں کو قیامت کا نشان دے اور جس حالت میں برسات کے دنوں میں ہزارہا کیڑے مکوڑے خود بخود پیدا ہو جاتے ہیں اور حضرت آدم ؑ بھی بغیر ماں باپ کے پیدا ہوئے تو پھر حضرت عیسٰیؑ کی اِس پیدائش سے کوئی بزرگی انؔ کی ثابت نہیں ہوتی بلکہ بغیر باپ کے پیدا ہونا بعض قویٰ سے محروم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(چشمہ مسیحی۔ روحانی خزائن ج20ص356)
حضرت مسیح موعودؑ کی یہ تحریر ان عیسائیوں کے رد میں ہے جو حضرت عیسیٰ ؑ کی بغیر باپ پیدا ئش کو ان کی بزرگی اور خدا ہونےکی دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں۔بغیر باپ کے پیدا ہونے سے اگر کوئی خدا ہوسکتا ہےتو آدم بھی بغیر باپ کے پیدا ہوئے اور اسی طرح بہت سے حشرات بغیر جنسی ملاپ کے پیدا ہوجاتے ہیں۔دراصل ان کا بغیر باپ کے پیدا ہونا بنی اسرائیل کے لئے ایک قیامت کی نشانی تھی۔
حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:۔
ہم نے مریم اور اس کے بیٹے کو بنی اسرائیل کے لئے اور اُن سب کیلئے جو سمجھیں ایک نشان بنایا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حضرت عیسیٰ کو بغیر باپ کے پیدا کرکے بنی اسرائیل کو سمجھا دیا کہ تمہاری بد اعمالی کے سبب سے نبوت بنی اسرائیل سے جاتی رہی کیونکہ عیسیٰ باپ کے رُو سے بنی اسرائیل میں سے نہیں ہے۔
(تحفہ گولڑویَّہ ۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 299)
حضرت بانی جماعت احمدیہ کی دعوت مقابلہ تفسیر نویسی اور پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کی اصل واقعاتی حقیقت
قارئین کرام!آجکل سوشل میڈیا پر احمدیوں کے خلاف اشتعال انگیزمنفی مہم میں الزام تراشیوں کا ا…