اعتراض: مرزا صاحب نے حضرت امام حسین ؓ کی توہین کی ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کےبعض عربی اشعار پیش کر کے اعتراض کیا جاتا ہے کہ آپ نے حضرت امام حسین ؓ کی توہین کی ہے ۔
معترضہ اشعار:۔
وَشَتَّانَ مَابَیْنِیْ وَبَیْنَ حُسَیْنِکُمْ فَاِنِّیْ اُؤَیَّدُکُلَّ اٰنٍ وَ اُنْصَرُ
ترجمہ :۔’’اور مجھ میں اور تمہارے حسین میں بہت فرق ہے ۔کیونکہ مجھے تو ہر وقت خدا کی تائید اور مدد مل رہی ہے۔‘‘
وَاِنِّیْ قَتِیْلُ الْحِبِّ لٰکِنْ حُسَیْنُکُمْ قَتِیْلُ الْعِدَافَالْفَرْقُ اَجْلٰی وَاَظْھَرُ
’’اور میں خدا کا کشتہ ہوں لیکن تمہارا حسین دشمنوں کا کشتہ ہے پس فرق کھلا کھلا اور ظاہر ہے۔‘‘
نَسِیْتُمْ جَلَالَ اللّٰہِ وَالْمَجْدَ وَالْعُلٰی وَمَا وِرْدُکُمْ اِلَّا حُسَیْنٌ اَتُنْکِرُ
’’تم نے خدا کے جلال اور مجد کو بھلا دیا۔ اور تمہارا ورد صرف حسین ہے کیا تو انکار کرتا ہے۔
فَھَذَا عَلَی الْاِسْلَامِ اِحْدَی الْمَصَائِبِ لَدَی نَفَحَاتِ الْمِسْکِ قَذْرٌ مُّقَنْطَرُ
پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے۔ کستوری کی خوشبو کے پاس گوہ کا ڈھیر ہے۔‘‘
(اعجاز احمدی۔روحانی خزائن جلد 19 ص181تا194)
جواب:۔
اس قصیدے کے بارے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
’’میں نے اس قصیدہ میں جو امام حسین رضی اللہ عنہ کی نسبت لکھا ہے یا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت بیان کیا ہے۔ یہ انسانی کارروائی نہیں۔ خبیث ہے وہ انسان جو اپنے جنس سے کاملوں اور راستبازوں پر زبان دراز کرتا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی انسان حسین جیسے یا حضرت عیسیٰ جیسے راستباز پر بدزبانی کر کے ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔ اور وعید مَنْ عَادَا وَلِیًّا لِیْ دست بدست اسکو پکڑ لیتا ہے۔ پس مُبارک وہ جو آسمان کے مصالح کو سمجھتا ہے اور خدا کی حکمت عملیوں پر غور کرتا ہے۔‘‘
(اعجاز احمدی (ضمیمہ نزول المسیح) روحانی خزائن جلد19 صفحہ149)
ان اشعار میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غالی شیعوں کے سراسر غلط اور توہین آمیز عقائد کا رد فرمایا ہے ، حضرت امام حسین ؓ کی توہین نہیں فرمائی۔ غالی شیعان کے حضرت امام حسین ؓ کے بارہ میں مشرکانہ عقائد ایک کھلی بات ہے اور بحیثیت امام الزمان اور حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرائض میں داخل تھا کہ ان ناپاک عقائد کی بیخ کنی فرماتے اور یہی حضور علیہ السلام نے کیا۔ اور اسکے لئے عربی زبان کے خوبصورت محاورہ کا استعمال بھی فرمایا ۔ جیسا کہ اوپر کے بیان کردہ اشعار میں سےآخری شعر میں کستوری سے مراد توحید الٰہی اور گوبر کے ڈھیر سے مراد مشرکانہ باطل عقائد ہیں ۔
حضرت بانی جماعت احمدیہ کی دعوت مقابلہ تفسیر نویسی اور پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کی اصل واقعاتی حقیقت
قارئین کرام!آجکل سوشل میڈیا پر احمدیوں کے خلاف اشتعال انگیزمنفی مہم میں الزام تراشیوں کا ا…