ثبوت وفات مسیح از سورۃ الزمر آیت 22
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَکَہٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِجُ بِہٖ زَرْعًامُخْتَلِفًا اَلْوَانُہٗ ثُمَّ یَھِیْجُ فَتَرٰہُ مُصْفَرًّاثُمَّ یَجْعَلُہٗ حُطَامًا۔اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَذِکْرٰی لِاُولِی الْاَلْبَابِ۔ (الزمر:22)
ترجمہ :۔کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سےپانی اتارا پھر اسے زمین میں چشموں کی صورت میں جاری کر دیا پھر وہ اس سے کھیتی نکالتا ہے ۔ اس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔پھر وہ خشک ہو جاتی ہے پھر تو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا ہے پھر وہ اسے ریزہ ریزہ کر دیتا ہے ۔یقیناً اس میں عقل والوں کے لئے ایک بڑی نصیحت ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
’’الجزونمبر ٢٣ سورۃ الزمر اِن آیات میں بھی مثال کے طورپر یہ ظاہر کیا ہے کہ انسان کھیتی کی طرح رفتہ رفتہ اپنی عمر کو پور ا کر لیتا ہے اور پھر مر جاتا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ 430)
ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحشر آیت 8
مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔ (الحشر:8) ترجمہ: ا…