ثبوت وفات مسیح از سورۃ النساء آیت 79
اَیْنَ مَا تَکُوْنُوْا یُدْرِکْکُّمُ الْمَوْتُ وَلَوْ کُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَۃٍ (النساء:79)
ترجمہ: تم جہاں کہیں بھی ہو موت تمہیں آلے گی خواہ تم سخت مضبوط بنائے گئے بُرجوں میں ہی ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’یعنی جس جگہ تم ہو اُسی جگہ موت تمہیں پکڑے گی اگرچہ تم بڑے مرتفع بُرجوں میں بودوباش اختیار کرو۔ اس آیت سے بھی صریح ثابت ہوتا ہے کہ موت اور لوازم موت ہر یک جگہ جسم خاکی پر واردہوجاتے ہیں۔یہی سُنّت اللہ ہے اور اس جگہ بھی استثناء کے طورپرکوئی ایسی عبارت بلکہ ایک ایساکلمہ بھی نہیں لکھا گیا ہے جس سے مسیح باہر رہ جاتا۔ پس بلا شبہ یہ اشارۃ النص بھی مسیح ابن مریم کی موت پر دلالت کر رہے ہیں۔ موت کے تعاقب سے مراد زمانہ کا اثر ہے جو ضعف اور پیری یا امراض وآفات منجرہ الی الموت تک پہنچاتا ہے۔ اس سے کوئی نفس مخلوق خالی نہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ 436)
ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحشر آیت 8
مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔ (الحشر:8) ترجمہ: ا…