ثبوت وفات مسیح از سورۃ البقرۃ آیت 135
تِلْکَ اُمَّۃٌ قَدْ خَلَتْ۔ لَھَا مَا کَسَبَتْ وَلَکُمْ مَّا کَسَبْتُمْ وَلَا تُسْئَلُوْنَ عَمَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔ (البقرۃ:135)
ترجمہ :۔یہ ایک امت تھی جو گزر چکی ۔ اس کے لئے تھا جو اس نے کمایا اور تمہارے لئے ہے جو تم کماتے ہو اور تم اس کے متعلق نہیں پوچھے جاؤ گے جو وہ کیا کرتے تھے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’یعنی اس وقت سے جتنے پیغمبر پہلے ہوئے ہیں یہ ایک گروہ تھا جو فوت ہوگیا۔ اُن کے اعمال اُن کے لئے اور تمہارے اعمال تمہارے لئے اوراُن کے کاموں سے تم نہیں پوچھے جاؤ گے۔‘‘
(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ 428)
ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحشر آیت 8
مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔ (الحشر:8) ترجمہ: ا…