حضرت عیسیٰ ؑ کی عمر 120سال تھی
حضرت عیسی ٰ علیہ السلام کو قرآن کریم نے متعدد آیات میں وفات یافتہ قرار دیا ہے ۔ اور آنحضرت ﷺ اور آپ ؐ کے صحابہؓ کا یہی عقیدہ تھا۔
حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں:
’’مجھے کوئی ایک ہی حدیث ایسی دکھلاؤ کہ جو صحیح ہو اور جو مسیح کا خاکی جسم کے ساتھ زندہ اٹھایا جانا اور اب تک آسمان پر زندہ ہونا ثابت کرتی ہو اور تواتر کی حد تک پہنچی ہو اور اس مقدار ثبوت تک پہنچ گئی ہو جوعند العقل مفید یقین قطعی ہو جاوے اور صرف شک کی حد تک محدود نہ رہے ۔‘‘ (ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد3صفحہ388)
حضرت عیسیٰ ؑ کی عمر 120سال تھی
اِنَّ عِیْسیٰ ابْنَ مَرْیَمَ عَاشَ عِشْرِیْنَ وَمِائَةَ وَ اِنِّیْ لَا أُرَانِیْ اِلَّا ذَاھِبًا عَلیٰ رَأْسِ سِتِّیْنَ۔ (کنز العمال نیا ایڈیشن جلد 11 ص 479 ،جلد 6 ص 160 راویہ فاطمہ الزہراؓ) اصل حوالہ کنز العمال
ترجمہ: حضرت نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ یقیناً عیسیٰ ابن مریم 120 سال تک زندہ رہاتھا۔اور میں غالباۢ 60 سال کی عمر کے سر پر کوچ کروں گا ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’طبرانی اور حاکم حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں کہ عیسیٰ ایک سو بیس برس تک زندہ رہا۔ اسی حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں کہ عیسیٰ سے میری عمر آدھی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر حضرت عیسیٰ فوت نہیں ہوئے تو غالباً ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بھی اب تک زندہ ہی ہوں گے۔‘‘ (نشان آسمانی۔ روحانی خزائن جلد4صفحہ368)
حدیث ’’اِتَّخَذُوا قُبُورَاَنبِیَاءِھِم مَسَاجِدَ‘‘ اور قبر مسیح
حدیث مبارکہ ہے: ’’لَعنَةُاللہ عَلَی الْیَھُودوَالنَّصَا ریٰ اِتَّخَذُوا قُبُورَاَنبِیَاءِ …